آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 18برس بیت گئے

لاہور: لالی ووڈ کے معروف اداکار آغا طالش کو دنیا سے کوچ کئے 18برس گزر گئے مگر ان کے مداح آج بھی ان کی صلاحتیوں کے معترف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے

اداکار کا اصل نام آغا علی عباس قزلباس تھا اور وہ 10 نومبر 1927 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1952 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور پنجابی فلم ‘جبرو’ میں ایک مزاحیہ کردار سے آغا طالش فلموں میں ہٹ ہوئے۔

آغا طالش نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں فرنگی، شہید، نیند، زرقا، کنیز، تیرے عشق نچایا، بھریا میلہ اور امرائو جان ادا شامل ہیں۔

آغا طالش 19 فروری 1998 میں انتقال کر گئے تھے مگر ان کی اداکاری مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے