آرٹ کیا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟

میں جنید انور ہوں، پشاور کا رہائشی، اور پچھلے تین سالوں سے آرٹ کی دنیا میں سانس لیتا ہوں۔ آرٹ ہم زیادہ تر فن پارہ جیسے کہ کوئی پینٹنگ، سکیچ یا پوسٹر کو سمجھتے ہیں، جبکہ آرٹ کچھ بھی ہو سکتا ہے – تبصروں سے لے کر شاعری تک، موسیقی سے لے کر سر تک، رقص سے لے کر ایکٹنگ تک، سکلپچر سے لے کر فن پاروں تک، کرکٹ سے لے کر ہر قسم کی کھیل تک۔ سب آرٹ کا حصہ ہیں اور ہم ان کو مشغلے کے نام سے جانتے ہیں۔

آرٹ محض کسی سماجی پیغام کا نام نہیں، بلکہ کسی بھی طریقے سے اپنے خیالات، جذبات اور احساسات کو بیان کرنے کا نام ہے۔ یہ ہمیں اپنی اندرونی دنیا کو دوسروں کے سامنے پیش کرنے کا ذریعہ دیتا ہے۔ میرے خیال میں آرٹ اگر نہ ہوتا تو شاید یہ دنیا ادھوری تھی، کیونکہ ہر انسان ایک بہترین سوچ رکھتا ہے، حسین جذبہ رکھتا ہے اور خوبصورت خیالات کا مالک ہے۔ اگر آرٹ نہ ہوتا تو شاید وہ دنیا میں اپنے جذبات ابھارنے، اپنی خیالات کو ظاہر کرنے، اور اپنی شناخت بنانے کے مواقع سے محروم رہ جاتا۔آرٹ ہمیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مختلف طریقوں سے ظاہر کرنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ ہمیں اپنی زندگی کو رنگین بنانے اور دوسروں کے لیے بھی خوشی اور محبت کا باعث بننے کی طاقت دیتا ہے۔آرٹ ہمیں زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے اور انہیں مثبت طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت بھی دیتا ہے۔ یہ ہمیں اپنی اندرونی قوت کو پہچاننے اور اسے استعمال کرنے کی ہمت دیتا ہے۔

مثال کے طور پر، ایک شاعر اپنی شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کو بیان کرتا ہے اور لوگوں کے دلوں کو چھو لیتا ہے۔ اس کی شاعری لوگوں کو ہنساتی ہے، رلاتی ہے، اور انہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ یہ آرٹ کی طاقت ہے جو ہمیں دوسروں کے ساتھ جڑنے اور انہیں متاثر کرنے کا ذریعہ دیتا ہے۔

"دل کی گہرائیوں سے نکلتا ہے جو صدا
تخلیق ہے وہ، جو دل کو چھو جائے”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے