پی ایف یو سی (اسلام آباد) چیپٹر کہ تنظیم نو مکمل، عمر عبد الرحمن جنجوعہ صدر منتخب

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز کی مرکزی باڈی کے بعد تمام صوبائی و وفاقی باڈیز مکمل ہو چکی ہیں۔

پ ر (اسلام آباد) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز (پی ایف یو سی) کی مرکزی باڈی کی تنظیم نو کے بعد پی ایف یو سی اسلام چیپٹر کی کابینہ بھی مکمل ہو گئی۔

مرکزی صدر پی ایف یو سی جناب فرید رزاقی اور پی ایف یو سی اسلام آباد چیپٹر کے صدر جناب عمر عبد الرحمن جنجوعہ کی مشاورت اور طویل غور و غوض کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز (پی ایف یو ای) کے اسلام آباد چیپٹر کی تشکیل مکمل ہو گئی۔

مرکزی صدر فرید رزاقی اور اسلام آباد چیپٹر کے صدر عمر عبد الرحمن جنجوعہ نے باہمی مشورے سے سعدیہ مرزا کو جنرل سیکریٹری اسلام آباد چیپٹر مقرر کر دیا۔

دیگر عہدیداروں میں انوار الحق مغل اور الیاس جہانگیر انعام الحق اور ہما جمیل بابر کو نائب صدور برائے اسلام آباد چیپٹر مقرر کیا گیا۔

راجہ افضال سلیم کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، سید شاہد عباس کاظمی کو سیکریٹری اطلاعات، ڈاکٹر سہیل خان کو ایڈیشنل سیکریٹری، سید عقیل حیدر کو سیکریٹری ممبر شپ و فنانس، آفتاب اقبال کو سیکریٹری کووآرڈینیشن، اسرار یوسفزئی کو سیکریٹری پی آر اور لقمان ہزاروی کو ہیڈ پروگرام کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔

مشاورت کے عمل میں ڈاکٹر شہباز عباسی کا بھی نمایاں کردار رہا۔

اس موقع پر صدر اسلام چیپٹر عمر عبد الرحمن جنجوعہ نے کہا کہ پی ایف یو سی نا صرف جڑواں شہریوں کے لکھاریوں، صحافیوں اور کانٹینٹ کری ایٹرز کو ایک فورم مہیا کرئے گی بلکہ ان کی فلاح کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرئے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تنظیم پاکستان کے لکھاریوں کی ایک نمائندہ تنظیم ہونے کے ساتھ ساتھ کانٹینٹ کری ایٹرز اور فری لانسرز کے لیے بھی ایک ایسی بنیاد ہے کو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنا کردار ادا کرئے گی۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ مختلف سیمینارز اور تقریبات کے انعقاد کے علاوہ صحافیوں اور لکھاریوں کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی تا کہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔

صدر پی ایف یو سی اسلام آباد اباد چیپٹر نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ جلد ہی اسلام آباد چیپٹر کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے