لاہور بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، 12بجتے ہی چھتوں پر منچلوں اور پتنگ بازوں کی بہار

لاہوربسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، رات 12 بجتے ہی تین روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےرات بارہ بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔

لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئیں۔ چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے، اڑتی اور گرتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔

بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، ہاتھوں پر مہندی ، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا گیا۔

بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں،کئی خواتین خود بھی پتنگ ہاتھوں میں لیے چھتوں پر موجود ہیں، باقی خواتین نے ہاتھوں پر مہندی سجائی ہے، رنگ برنگے لباس پہنے ہیں اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کر رہی ہیں۔

لاہور کی سڑکیں اور گلیاں اس وقت پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، پتنگ اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں لوگ پتنگ اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بسنت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلیے لبرٹی چوک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں سے گفتگوکی، موٹرسائیکل سوا ر کو سیفٹی راڈ لگانے کا کہا۔ شہریوں نے بسنت کروانے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور اقدامات کو سراہا۔

بسنت فیسٹیول کے لیے شہر بھر میں مختلف روٹس پر خصوصی بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق پورا شہر بسنت کے موقع پر خصوصی ٹرانسپورٹ سے کور ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے