نشترٹاؤن پریس کلب میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد،ہاتھوں کی زنجیر بنا ئی گئی

لاہور ؛ (ایم اے تبسم سے)ملک بھر کی طرح نشترٹاؤن پریس کلب لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے ایک شاندار ریلی کا انعقادکیا گیا،یہ ریلی چیف ایگزیکٹونشترٹاؤن پریس کلب الہور سینئرصحافی وکالم نگار فیاض احمدرانا کی خصوصی ہدائیت پرنکالی گئی،جس میں صحافیوں،سول سوسائٹی،تاجروں اور ہرمکتبہ فکرکے لوگوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا.

ریلی میں موجود سی ای سی ممبران سینئرصحافیوں ڈاکٹرشاہدمحمود،سرداراصغرعلی عباسی،میاں انجم شہزاد،عبدالستارعاجز،خالدخان نیازی،جبکہ نشترٹاؤن پریس کلب لاہور ایگزیکٹوباڈی کے عہدیداران صدرہارون رحمن خان،سینئرنائب صدرمحمداکرم فوجی،نائب صدورعامرسہیل مٹو،ایم اے تبسم،اقبال نیازی،سیکرٹری جنرل شاہدجٹ،جوائنٹ سیکرٹری واجدسلیم،فنانس سیکرٹری عبداللطیف بیگ،سیکرٹری انفارمیشن ملک عبدالصمداعوان،ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ادیبہ عمران،سینئرصحافی وجوائنٹ سیکرٹری پی یوجے محمدجاویدحاکم،عبدالرشیدبھٹہ،فیاض حسین،رانا افتخاراحمد،حسنین حیدر،فہیم احمد،عمیربٹ،بابرعباسی،بابا عمران 22فٹی والے،ڈاکٹرعبدالغفاررندھاوا،احمداکرم،عرفان باجوہ،چودھری محمدعلی گل ودیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی.

اس موقع پر مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے آزاد کروا کر ہی دم لیں گے۔پاکستان کے عوام کا ایمان ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے نارواں سلوک بند کروائے، مقررین نے کہا کہ حق خود ارادیت ہر کشمیری کا بنیادی حق ہے،مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہو نے والاہے۔ ریلی میں شرکاء نے کشمیری جھنڈے اورکشمیرکے حق پر مبنی کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہا تھوں کی زنجیر بنا ئی گئی،ریلی نشترٹاؤن پریس کلب آفس سے ہوتی ہوئی جامعہ مسجدغوثیہ سے نشترکالونی سٹاپ پر اختتام پزیرہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے