بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
کوئٹہ کے ریڈ زون محفوظ بنانے کا فیصلہ سیکرٹری مواصلات وتعمیرات بابر خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔
اس حوالے سے سیکرٹری مواصلات وتعمیرات بابر خان نے بتایا کہ ریڈ زون میں پہلے مرحلے میں ایدھی چوک پر کنکریٹ دیوار لگائی جائے گی جس کے بعد ریڈ زون میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کی جائے گی ۔
دوسری جانب کوئٹہ میں 31 جنوری کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت شہر میں پشین اسٹاپ ،انسکمب روڈ،اسپنی لنک روڈ کی سڑکیں بند اور ون وے کردی گئیں ہیں جس سے شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے