فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ظفر اقبال ریڈیو پاکستان میں نائب قاصد کے طور پر تعینات تھا، اندرونی انکوائری کے بعد ملزم کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے فیس بک پر کالعدم بی ایل اےکی کی حمایت میں 13 اشتعال انگیز پوسٹس لگائیں، ملزم نے این آئی آر سی سے اسٹے آرڈر لے رکھا تھا، ملزم کے خلاف کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق عدالت نے ملزم کا تین روزکا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

حکام کےک مطابق ملزم پہلے ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں نائب قاصد تھا، ملزم کے دہشتگردوں سے روابط کے شبے پر انکوائری ہوئی، ملزم پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ہے۔

عدالت نے ملزم کے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تجزیے کے لیے لینے کی اجازت دے دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے