ضلع ٹانک میں نئی تحصیل کے قیام کی منظوری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کابینہ نے ضلع ٹانک میں نئی تحصیل کے قیام کی منظوری دے دی، کابینہ نے لیویز شہداء کے لواحقین کیلئے 385 ملین روپے اضافی گرانٹ کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے رمضان سپورٹ پیکج کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے قرآن بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی بھی منظوری دی جبکہ نیشنل کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے ارکان کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔

جنوبی اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز منظور کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا کالاش میرج بل 2025 کی کابینہ نے منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں ہندو میرج ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی دے دی گئی، تحصیل باڑہ میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

ڈبلیو ایس ایس پی حدود میں آر پی سی مین ہول کورز کی تنصیب کی منظوری دی گئی، مردان میں قبرستان کیلئے زمین کے حصول کی ادائیگی بھی منظور ہوئی، اس کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی 2026 تا 2030 کا مسودہ کابینہ نے منظور کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے