جہلم میں گزشتہ رات مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر اکیڈمی میں حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے وقت محمد علی مرزا درس کے بعد فوٹو سیشن میں مصروف تھے، حملے میں انجینئر محمد علی مرزا محفوظ رہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نعرہ لگا کر خالی ہاتھ انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ آور ہوا تھا، گرفتار ملزم ایبٹ آباد کا رہائشی اور تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔
انجئینر محمد علی مرزا پر حملے کامقدمہ درج تھانہ سٹی جہلم میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے دونوں ہاتھوں سے انجئینر محمدعلی مرزا کاگلادبوچا، ملزم کوپکڑ کر موقع پر ہی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔