گوجرانوالہ:10 سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد

گوجرانوالہ میں کمسن بچے پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

دس سالہ گھریلو ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے کو بازیاب کرلیا۔

گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی وائے بلاک کے رہائشی عظیم شیخ نے گھر کے کام کاج کیلئے دس سالہ اویس کو ملازمت پر رکھا ہوا تھا۔

او یس کو مبینہ طور پر ٹھیک کام نہ کرنے پر مالک اور اس کی بیوی کرن نے ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ مارا اور بچے کو بازیاب کرالیا۔

بچے کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جسے آج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے