احسن اقبال کی ڈھاکہ میں بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دی

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ڈھاکہ میں نومنتخب بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

احسن اقبال نے طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جس کے بعد ان کی بنگلادیشی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات ہوئی۔

بنگلا دیشی وزیراعظم اور احسن اقبال کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

احسن اقبال نے وزیراعظم طارق رحمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے، بحری روابط اورسپلائی چین انضمام کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں بنگلا دیش پاکستان نالج کاریڈورکے آغازپراتفاق ہوا، تعلیمی وتحقیقی روابط بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم طارق رحمان نے پاکستان کے اپنے سابقہ دورے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی والدہ مرحومہ خالدہ ضیاء کے ہمراہ اپنی ملاقاتوں کو نہایت خوشگوار اور یادگار قرار دیا اور وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے