کم عمر لڑکا لڑکی کی شادی کرانے کی کوشش ناکام ،نکاح خواں گرفتار

بہاول پور میں کم عمر لڑکا لڑکی کی شادی کرانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی جبکہ دولہادلہن کے والد اور نکاح خواں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مہاجر کالونی میں کم عمر لڑکااور لڑکی کی شادی ہونے والی تھی۔

اطلاع پر ملنے پر پولیس نے چھاپا ماردیا۔

اس دوران لڑکے کے والد حضور بخش ، دلہن کے و الد عبدالستار اور نکاح خواں قاضی محمد اسحاق کو گرفتارکرلیا جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانا الجدید میں درج کرلیاگیا ہے۔

دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن کی انچارج نوشابہ ملک کاکہناہے کہ لڑکی کی عمر16اور لڑ کے 18سال ہے اوردونوں عاقل بالغ ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے