سعودی عرب سمیت 19 ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت کردی۔
لیگ آف عرب اسٹیٹ (League of Arab States) کے سیکرٹری جنرلز اور اوآئی سی نے بھی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں بہت وسیع نوعیت کی ہیں، ان کے تحت فلسطین کی زمین کو نام نہاد اسرائیل کی ریاستی زمین قرار دیا جا رہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ان اقدامات کے ذریعے اسرائیل کی غیرقانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کو تیزکیاجا رہا ہے، اسرائیلی انتظامیہ کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔
یاد رہے مشترکہ اعلامیہ سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، مصر، اردن، لگزمبرگ، ناروے، فلسطین، پرتگال، قطر، سلوینیا، اسپین، سویڈن اور ترکیے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔