کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی

کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے ڈبل روڈ پر فائرنگ سے قتل ہونے والی لیڈی ڈاکٹرمہوش کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزمان کی شناخت کرلی ہے، ملزمان کی شناخت کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

شہبازالہٰی نے کہا کہ مقتولہ ڈاکٹر مہوش کے اہل خانہ کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق ڈاکٹرمہوش کا مبینہ طورپر ایک بیمارخاتون کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، ڈاکٹرمہوش نے جھگڑا کرنے والےشخص کو اسپتال میں تعینات پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر مہوش کو دو روزقبل اسپتال سے ڈیوٹی مکمل مکمل کر کے رکشے میں گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا۔

ڈاکٹر مہوش کے قتل کے بعد ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے