وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع

خیبرپختونخوا کے سرکاری ذرائع کا کہناہ ےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

پولیس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس نہیں لی گئی، ان کی سکیورٹی پر مجموعی طورپر77 اہلکار تعینات ہیں جب کہ 58 سکیورٹی ونگ، 12 ایف آر پی اہلکار اور7 ریگولرپولیس اہلکار تعینات ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث صوبائی حکومت نےعلی امین کوگاڑیاں اور جیمر فراہم کی تھیں، اگرعلی امین جیمراور گاڑیوں کے استعمال کے مجاز نہیں تھے توپہلےاطلاع دی جاتی ،ان سے اس طرح اچانک جیمر اور گاڑیاں واپس لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے استعمال کےلیے صرف ایک جیمردستیاب ہے، دوسرےجیمر اور گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سےواپس لےلی گئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے