پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑجواب، متعدد چوکیاں تباہ، 22 طالبان اہلکار ہلاک

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی ہے جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جواب دیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے غلط اندازہ لگاتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد کے متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے سیکٹرز میں افغان طالبان فورسز کو سخت جواب دیتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ متعدد چوکیوں اور عسکری سازوسامان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائےگا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی سرحد کے اندر مسلسل دہشت گردانہ کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں، جس کے جواب میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی۔ تاہم افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں۔

بائیس فروری کو پاکستان نے افغانستان میں فتنۃ الخوارج اور افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ دہشت گرد اور خارجی ہلاک ہو گئے تھے۔

افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق عالمی میڈیا، آزاد صحافی اور کئی ممالک بھی کر چکے ہیں۔ کچھ روز پہلے روس نے بھی تصدیق کی کہ افغانستان میں تقریباً 23 ہزار دہشت گرد موجود ہیں۔ روس وہ واحد ملک ہے جس نے طالبان رجیم کو تسلیم کر رکھا ہے۔ اس نے بھی افغانستان میں تئیس ہزار غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

کسی کو پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان کو ہر صورت ایک پرامن ہمسایہ بننا ہوگا: طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری کوشش رہی ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیےجائیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی ہے جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جواب دیا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے سیکٹرز میں افغان طالبان فورسز کو سخت جواب دیتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، اس وقت ہم افغان طالبان رجیم کو جواب دے رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت جس کے پاس فوج ، طیارے اور ہتھیار بھی تھے اس کی کیا حالت ہوئی ، پاکستان کے بازار اور مساجد میں بم دھماکے بالکل بھی برداشت نہیں ہوسکتے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے امن کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا، افغانستان کو ہر صورت ایک پرامن ہمسایہ بننا ہوگا، چین سے لے کر امریکا تک پوری دنیا کو افغانستان سے یہ شکایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہونے کی حثیت سے اپنا کردار نبھا رہا ہے ، جس صورت بھی ختم ہو یہ دہشتگردی اب ختم ہوگی۔کب سے بات چیت ہورہی ہے اور ہر سطح پر ان کو سمجھایا جارہا ہے، افغان طالبان رجیم کبھی پیسے مانگتے ہیں کبھی کہتے ہیں ہم سے ہونہیں پائے گا، جیسا جواب مشرقی سرحد پر دیا تھا ویسا ہی بھرپور جواب مغربی سرحد پر دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے