ایران پرحملہ ہو چکا، ہم پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج رہے ہیں: پاکستانی سفیر

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ہو چکا ہے، ہم وہاں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج رہے ہیں۔

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛
ایران پر اسرئیلی اور امریکی حملہ، تازہ ترین صورتحال
ایران کیخلاف بڑا آپریشن شروع کردیا، انکی میزائل انڈسٹری کوختم کردیں گے: امریکی صدر

مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ تہران اور گردونواح میں پاکستانیوں کی تعداد کم ہے۔

انہوں کہا ہے کہ یہاں زیادہ تر پاکستانی وہی ہیں جو مستقل سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتی عملے کے اہلخانہ کو بھی واپس بھیج رہے ہیں۔ زیادہ تر ایران میں مقیم پاکستانی سیستان کی طرف رہتے ہیں۔

مدثر ٹیپو نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے