مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: پاکستان اسٹاک میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 14000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی شدید منفی اثرات نظر آ رہے ہیں اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس کا آغاز ہی 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ اوپن ہی منفی انداز میں ہوئی اور 100 انڈیکس میں 15344 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 152717 پر دیکھا گیا۔

اس وقت 100 انڈیکس 14882 پوائنٹس کم ہو کر 153179 پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 8 اعشاریہ 97 فیصد گرنے پر سرکٹ بریکر کا اطلاق بھی کیا گیا اور کاروبار 45 منٹ بند رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 9.42 فیصد گرنے پرکاروبار 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے