امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 6 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق ایران کے ابتدائی حملوں میں ہلاک مزید دو فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

امریاک نے 3 لڑاکا طیارے کویت میں گر کر تباہ ہونے کی بھی تصدیق کردی۔ امریکا نے خلیج عمان میں موجود تمام ایرانی جہاز تباہ کرنے بھی دعویٰ کردیا۔

ایرانی جہاز تباہی کے امریکی دعوے کے بعد پاسداران نے وارننگ جاری کردی، خبر دار کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل بند ہے، کسی بھی جہاز نے گزرنے کی کوشش کی تو جلا کر راکھ کردیں گے۔

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں امریکا سے تعلق رکھنے والے تیل بردار جہاز پر حملے کا بھی دعویٰ کردیا۔

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 555 ہوگئی، ایرانی ہلال احمر کے مطابق حملوں میں 131 شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے