ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صیہونیت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صیہونی نظریہ ہے، صیہونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کر رکھا ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کے زیر اثر ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج کی صلاحیت دنیا تسلیم کرتی ہے، ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے، افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، قوم کو سازش کو سمجھنا ہوگا۔

وزیر دفاع نے اسلامی دنیا میں اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا دعا ہے کہ فلسطین آزاد ہو اور پاکستان محفوظ رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے