ٹرمپ کا پوری قوت سے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جارہاہے، ایران میں جو لیڈربننا چاہتا ہے مارا جاتا ہے۔

امریکی صدر نے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے معاملے میں بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ ہم جنگی محاذ پر بہت اچھا کر رہے ہیں صورتحال توقع سے بھی بہتر ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا اگر ہم ایران پرحملہ نہ کرتے تو ایران ہم پرحملہ کردیتا، ایرانی حملے سے پہلے ہم نے ایران پر حملہ کردیا، ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا ایران اپنے پڑوسیوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنارہا ہے، جب پاگل لوگوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے ہیں تو بری چیزیں ہوتی ہیں۔ ہم نے ایران میں 47 سال سے جاری قتل عام کو روکا۔ امریکی صدر نے سابق صدراوباما کی ایران سے جوہری ڈیل پر بھی تنقید کی۔

ادھر وائٹ ہاوس نے کہا امریکی صدرکاخیال ہےکہ ایران جنگ پر انہیں امریکیوں کی حمایت حاصل ہے، یہ دعویٰ بھی کیاکہ اسپین امریکی فوج کےساتھ تعاون کے لیے رضامندہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے