وزیرِاعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کی تجویز منظور کرلی

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کی تجویز منظور کرلی۔

اس کے علاوہ آن لائن اور ورک فارم ہوم کے بارے میں سفارشات پیر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور کھپت پر ہونے والے اجلاس میں وزیرِخزانہ نے وزیرِاعظم کو بریفنگ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، ان اقدامات کے باعث ایندھن کے اسٹاک کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ہو سکے گی۔

وزیرِاعظم نے وزیرِ خزانہ کو صوبوں سے مشاورت کے بعد پیر کو ورک فرام ہوم کے بارے میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی مدت کی منظوری دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے