امریکی و اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ایران نے ہمسائیہ ممالک سے معافی مانگی ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی پڑوسی ملکوں سے معذرت کا کریڈٹ خود لیتے ہوئےکہا ہےکہ یہ معذرت ایران نے مسلسل امریکی و اسرائیلی حملوں کی وجہ سے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بری طرح شکست کھا رہا ہے، ایران نے اپنے پڑوسی ممالک سے معافی مانگ لی ہے اور وعدہ کیا ہےکہ وہ اب ان پر حملے نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ وعدہ صرف اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ امریکا اور اسرائیل کے مسلسل حملوں نے اسے مجبور کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرکے اس پر حکومت کرنا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہےکہ ہزاروں سال کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہےکہ ایران کو اپنے اردگرد کے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ اس پر ان ممالک نے شکریہ ادا کیا ہے جس پر ان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب ایران کو مشرق وسطیٰ کا ‘غنڈہ’ نہیں سمجھا جائےگا، بلکہ اب اسے مشرق وسطیٰ کا ہارا ہوا ملک کہا جائے گا اور ممکن ہے کہ کئی دہائیوں تک اسی طرح جانا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آج ایران کو سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ایران کے رویےکی وجہ سے اب کچھ ایسے علاقے اورگروہ بھی نشانے پر آسکتے ہیں جنہیں اس سے پہلے ہدف بنانے پر غور نہیں کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے