افغان سیاستدان احمد مسعود نے دہشتگردوں کے اڈوں کو بے نقاب کردیا

افغان سیاستدان احمد مسعود نے دہشتگردوں کے اڈوں کو بے نقاب کردیا۔

احمد مسعود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے حالات براہ راست افغان طالبان رجیم کے برے اعمال کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج افغانستان اپنےلوگوں کے لیے جہنم اور دہشتگرد گروہوں کےلیے جنت بنا ہوا ہے، افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی(فتنہ الخوارج)ہی نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم ہیں۔

افغان خواتین تنظیموں کا احتجاج:

دوسری جانب کابل میں افغان ویمن فریڈم لینٹرن موومنٹ اور افغان ویمن کرائی موومنٹ نے طالبان رجیم کے خلاف احتجاج کیا۔

افغان ویمن فریڈم لینٹرن موومنٹ کی اراکین نےروٹی،کام، آزادی اورہمارا دشمن طالبان کے نعرے لگائے۔

افغان ویمن فریڈم لینٹرن موومنٹ نے کہا کہ افغان طالبان کی پالیسیوں سے بحران مزید سنگین شکل اختیار کرچکاہے، پابندیوں نے خواتین کی تعلیم، روزگار اور احتجاج کے حقوق چھین لیے۔

افغان ویمن کرائی موومنٹ کا کہنا تھا خواتین کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی زندگی سے خارج کردیا گیا ہے، افغان طالبان رجیم میں خواتین بدترین صنفی امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے