عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،جو حالات ہیں قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے: وزیرپیٹرولیم

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن جو حالات ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجبوراً پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا بوجھ عوام پر ڈالا گیا ، وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ آیا تو کفایت شعاری کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے قیمتوں میں اضافہ کیا تب ڈیزل کی قیمت عالمی سطح پر 150ڈالر تھی، ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جو حالات ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان توانائی کی 90 فیصد ضرورت امپورٹ سے پورا کرتا ہے ، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری اور ذمہ داری کے ساتھ استحکام حاصل کیا، اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنے سے پہلے صوبائی حکومت کو مشاورت کرنا ہوتی ہے ، ہم نے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کرکے فیصلہ کیا۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 80 روپے اضافہ تھا لیوی کم کرکے قیمت کم بڑھائی ۔ملک میں خلیجی ممالک سے آنے والے تیل کی ریفائنری ہوتی ہے ، کمرشلی طور پر روس کا تیل ہمارے لے زیادہ فائدہ مند نہیں، روس کا تیل شاید کمپنی کے لیے فائدہ مند ہو عوام کے لیے نہیں ہوگا، پیٹرول کی ترسیل میں سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں مدد مل رہی ہے۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرتے تو متبادل راستہ کیا ہے ؟ پی ٹی آئی نے 2022میں عدم اعتماد کے وقت پیٹرول کی قیمتوں پر سیاست کی، پیٹرول کی قیمت پر سیاست کا پھر ملک کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے