لاہور ہائیکورٹ نے بھی ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ہائیکورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک کام ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ میں نئےکیسز دائرکرنے کیلئے ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات 50 فیصد اسٹاف سے کام کرے گا جب کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز صرف 10 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورا ہفتہ اپنے شیڈول کے تحت کام کرے گا اور کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول پر پابندی ہوگی۔