گھر میں ہیرو باہر زیرو: 58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

گیلپ انٹرنیشنل نے نیا سروے جاری کر دیا۔

گیلپ سروے کے مطابق 58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا جبکہ 38 فیصد نے پہچاننے سے ہی انکار کردیا، مودی کے بارے میں کچھ نہ جاننے کا بتایا۔

سروے کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو ناپسندیدہ کہنے والوں کی مجموعی شرح 2019 کے مقابلے میں 9 فیصد بڑھی۔

جنوبی کوریا میں 73 فیصد، ایران میں 64 فیصد ،عراق میں 62 فیصد جبکہ شام میں 60 فیصد افراد بھارتی وزیراعظم کے لیے سب سے زیادہ ناپسندیدگی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

پاکستان میں 53 فیصد نے مودی کو ناپسندیدہ کہا۔

سروے میں بھارتی وزیراعظم کے لیے سب سے زیادہ مثبت رائےکا اظہار بھارتیوں نے کیا،جہاں 82فیصد نے مودی کو پسندیدہ کہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے