ایران کے سعودی اڈے پر حملے میں امریکی فضائیہ کے 5 طیارے جزوی تباہ: رپورٹ

سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملے میں امریکی فضائیہ کے پانچ ری فیولنگ طیارے زمین پر ہی نشانہ بن گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے مکمل تباہ نہیں ہوئے، ان کی مرمت جاری ہے، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اس حملے کے بعد امریکی فضائیہ کے متاثر یا تباہ ہونے والے ری فیولنگ طیاروں کی مجموعی تعداد کم از کم 7 ہو گئی۔

ایران کی جانب سے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں ہیلی پیڈ پر بھی میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خودکش ڈرون سے امریکی سفارتخانے کے ایئرڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا۔

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ خطےمیں امریکی فوج کے 3 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، امریکا نے عراق میں اپنے ری فیولنگ طیارہ گرنے اور طیارے میں سوار تمام 6 امریکی فوجی اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ایران کی جانب سے امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو بھی میزائل حملوں سے شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں بھی امریکی بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے