وفاقی وزیر پرویز رشید کو گلوکار نے منہ پر "بڑا فنکار” کہہ دیا ۔

لوک ورثہ اسلام آباد میں مادری زبانوں کے دو روزہ جشن کے موقع پر تقریب میں پشاور کے گلوکار شاہد علی خان نے انہیں اپنے سے بڑا فنکار کہہ دیا ۔
ویڈیو دیکھیں

https://www.youtube.com/watch?v=s8fxsHHMNv8&feature=youtu.be

وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے اسلام آباد میں پاکستان کی مادری زبانوں پر ادبی میلے میں شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے ملک بھر میں بولی جانے والی زبانوں کے فروغ کے اقدامات کا وعدہ کیا، وہ پشاور کے گلوگار شاہد علی خان کی گائیکی سے بھی خوب محظوظ ہوئے.

لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقدہ میلےمیں پشاور کے گلو کار شاہدعلی خان نے گانے کی ایک ہی لڑی میں علاقائی گانوں کے وہ موتی پروئے کہ سب بے ساختہ جھوم اٹھے۔

مشہور پشتو، پنجابی، سندھی، بلوچی، سرائیکی اور اردو گانوں اور غزلوں اور دھنوں نے ماحول گرما دیا۔

مادری زبانوں کے اس دو روزہ میلے میں بیس سے زائد پاکستانی زبانوں کے شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی، دس کتب کی رونمائی ہوئی، معروف ادیب فخر زمان نے ملک کی تمام علاقائی زبانوں کو قومی زبانیں قرار دینے کا مطالبہ کیا، لوک ورثہ کی دائریکٹر جنرل ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ پاکستانی زبانیں اور پاکستانی ثقافت کا تحفظ اور فروغ لوک ورثہ کا ہدف ، مقصد اور ترجیح ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے