عید کے دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے آج سے 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

این ڈی ایم اے نے ملک میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 25 مارچ تک اسلام آباد، پنجاب ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جس پر صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت 18 سے20 مارچ کےدوران پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ثرالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنےکا امکان ہے، شام اور رات کے اوقات میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور عید کے دنوں میں بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2 روز مسلسل بارش سے موسم خوشگوار رہے گا اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش ہونے کا بھی امکان ہے، بارش کے بعد سے عید پر درجہ حرارت بھی کم رہےگا۔

24 گھنٹوں میں کراچی کو موسم کیسا رہے گا؟

اسی طرح کراچی کے موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حکام محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے اور جنوب مغرب سے ہوائیں 4 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے