سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے پر تعینات کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں 2 جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایرانی جہاز ڈوبنے کا واقعہ، سری لنکا کی بحریہ نے 87 لاشیں برآمد کر لیں
سری لنکن صدر کے مطابق ان امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے اور انہیں جبوتی کے اڈے سے لانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔