وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ، عید کی مبارکباد، ایران و خلیج کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر اور ملائیشین وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عید الفطر کی مبارکباد دی، ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کےخلاف حملوں کی شدید مذمت کی، ملائیشین وزیراعظم سےگفتگو میں خلیج میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے ازبکستان کےصدر سے بھی رابطہ کیا، تنازعات کےحل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، علاقائی اور بین الاقوامی امور میں مصر کے تعمیری سفارتی کردار کو بھی سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے