پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کرگئیں

کراچی: پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔

پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے۔

شیری رحمٰن کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے