گمشدہ بلی 5 سال بعد اپنے مالکان سے ملنے میں کامیاب

ویسے تو کوئی بلی اپنے مالک سے بچھڑ جائے اور چند دنوں میں واپس نہ آئے تو پھر عموماً دوبارہ ملنا ممکن نہیں ہوتا۔

مگر امریکا میں ایک خاندان کی گمشدہ بلی برسوں بعد ان سے دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوگئی۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے Hickory سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی بلی آرٹیمس ستمبر 2021 میں گھر سے باہر گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔

اس خاندان سے اپنے علاقے میں بلی کو تلاش کیا اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے مگر بلی کا سراغ نہیں مل سکا۔

مگر فروری 2026 میں ایک خاتون کارفورڈ کآنٹی ہیومین سوسائٹی کے مرکز میں ایک بلی کے ساتھ آئی اور بتایا کہ یہ اسے ایک زیرتعمیر تہہ خانے میں ملی تھی۔

مرکز کی جانب سے بلی کے مائیکرو چپ کو اسکین کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کا نام آرٹیمس ہے۔

مرکز کی جانب سے بلی کے مالکان سے رابطہ کیا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں تو یقین ہی نہیں آیا مگر جب ہم نے اسے دیکھا تو وہ 5 سال پہلے جیسی ہی نظر آرہی تھی اور یہ ہماری زندگی کا بہت خوبصورت لمحہ تھا’۔

یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اتنے عرصے تک یہ بلی کہاں رہی اور کیسے اس تہہ خانے تک پہنچی۔

البتہ ہیومین سوسائٹی کا کہنا تھا کہ آرٹیمس کے مالکان سے ملاپ سے عندیہ ملتا ہے کہ پالتو جانوروں میں مائیکرو چپ کی تنصیب کتنی اہم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے