چار ممالک کے وزرائے خارجہ کی کل اسلام آباد میں بیٹھک، اسحاق ڈار کی تصدیق

سعودی عرب، ترکیے، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کردی۔

سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ 2 روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، ایمان داری اورنیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس میں خطے کی صورِ حال اور کشیدگی میں کمی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے