اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات شروع ہوگئی۔
ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعوی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک ہیں۔
اس سے قبل آج سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تھے۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی: مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے
سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقاتی بھی کی تھیں۔
مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کے حوالے سے آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں اہم ملاقات کریں گے۔