جوہری عزائم ترک نہ کیے تو ملک بھی کھو سکتے ہیں‘، ٹرمپ کا ایرانی قیادت کو انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنے جوہری عزائم ترک نہ کیے تو اسے مستقبل میں اپنے ملک سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران بالآخر اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہو جائے گا اور افزودہ مواد امریکا کے حوالے کرے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران اس وقت بری طرح کمزور ہو چکا ہے اور جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران وہ سب کچھ کرے گا جو ہم چاہتے ہیں، وہ ہمیں اپنا جوہری مواد دیدے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پھر ایران آگے بڑھ سکتا ہے اور شاید دوبارہ ایک مضبوط ملک بن سکتا ہے لیکن اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اس کے پاس کچھ باقی نہیں رہے گا، ملک بھی نہیں بچے گا۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے 1 ہزار پاؤنڈ یورینیئم نکالنے کے لیے فوجی آپریشن پر غور شروع کر دیا ہے۔

یورینیئم نکالنے کے پیچیدہ اور خطرناک مشن کے تحت امریکی فورسز کئی دن تک ایران کے اندر رہیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے