داعش کی سرگرمیاں، دنیا بھر میں انٹرنیٹ پرکنٹرول سخت

لندن……… داعش کی سرگرمیوں کی وجہ سے انٹرنیٹ پر سرکاری اداروں کا کنٹرول بہت سخت ہو گیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں داعش کی سرگرمیوں کی وجہ سے انٹرنیٹ پر اداروں نے کنٹرول بہت سخت کر دیا ہے اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

روس میں 2014 میں شدت پسندانہ نظریات کی تشہیر کی وجہ سے 1019 سائٹوں کو بلاک کر دیا گیا جبکہ 2015 میں بلاک کی گئی سائٹوں کی تعداد بڑھ کر 9022 ہو گئی۔امریکا میں داعش کی سرگرمیوں کی وجہ سے سی آئی اے کے اہلکار ٹیلی فون پر امریکی شہریوں کی باتیں سنتے ہیںاورایس ایم ایس ،میسجز اور ای میلز پڑھتے ہیں۔

فرانس میں پولیس کو شہریوں کے گھروں میں بگز اور کیمرے نصب کرنے اور ٹیلی فون پر کی جانے والی باتیں سننے کا حق حاصل ہے۔ فرانس کے حکام کا منصوبہ ہے کہ مستقبل قریب میں پولیس کو ضرورت کی صورت میں وائی فائی بند کرنے کا حق بھی دیدیا جائے گا۔

برطانیہ میں داعش کے باعث خصوصی ادارے عدالت کی اجازت کے بغیر انٹرنیٹ یوزرز کی نگرانی کر سکتے ہیں تاکہ معلوم کریں کہ عوام کونسی سائٹیں دیکھتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے