گزشتہ روز بڑی کمی کے بعد ملک بھر میں سونا آج پھر مہنگا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 90ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کا بھاؤ 2ہزار 915 روپے اضافے سے 4لاکھ 20ہزار 406 روپے ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 7100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے