تیسری بیٹی کی پیدائش کا خوف، بھارتی شہری نے حاملہ بیوی کو 2 بیٹیوں سمیت ڈبو کر مار ڈالا

بھارت میں سفاک شوہر نے تیسری بیٹی کی پیدائش کا شک ہونے پر اپنی حاملہ بیوی کو 2 بیٹیوں سمیت قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع ہنم کونڈہ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شہری نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اظہرالدین 26 سالہ فرحت اور دو بیٹیوں 8 سالہ عمیرہ اور 6 سالہ عائشہ کے ساتھ رہتا تھا، ملزم ایک سوئمنگ پول چلاتا تھا، 2 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اس کی بیوی دو مرتبہ حاملہ ہوچکی تھی لیکن ہر بار اظہر نے مبینہ طور پر بیٹی پیدا ہونے کے شبے میں بیوی کو اسقاط حمل کروانے پر مجبور کیا۔

4 سال بعد جب فرحت دوبارہ حاملہ ہوئی تو اظہر نے پھر سے حمل ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن فرحت نے انکار کردیا جس پر وہ اپنی بیوی اور بچوں کو سوئمنگ پول میں لے گیا اور انہیں پانی میں ڈبو کر مار ڈالا۔

مقامی پولیس کے مطابق اظہر نے مبینہ طور پر اس واقعے کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی تاہم اس کے والد نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور پولیس میں شکایت درج کروائی، پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے اظہر کو اپنی تحویل میں لے لیا جس پر اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے