ایران کے صوبہ تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 10 بچے شہید ہو گئے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق شہادتیں بہارستان کاؤنٹی کے ایک رہائشی علاقے پر حملے کے دوران ہوئیں۔
دوسری جانب اسرائیل میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے مزید میزائل داغے گئے ہیں جس کے باعث وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
ادھر شمالی اسرائیلی شہر حیفہ پر ہونے والے حالیہ ایرانی حملے میں 10 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مختلف عمارتوں اور سڑکوں کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ 1 گاڑی میں آگ لگنے کی بھی اطلاع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حیفہ میں ہونے والے حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔