پاکستان طاقتور ثالث کے طور پر سامنے آیا، عالمی میڈیا میں پاکستان کی حکمت عملی کے چرچے

امریکا اور ایران کی 2 ہفتے کی جنگ بندی پربین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کے جرأت مندانہ مؤقف کے چرچے ہونے لگے۔

پاکستان دنیا بھر کے میڈیا کی سرخیوں میں آگیا، دنیا کے لیے حساس اور فیصلہ کن لمحات میں پاکستان کی مدبرانہ تجویز کو معتبر اور مؤقر ذرائع ابلاغ نے سراہا ہے۔

ایک اخبار نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مذاکرات کی قیادت کی، جب دنیا دم سادھے کھڑی تھی اس وقت پاکستان کے اہم اور جرأت مندانہ اقدام کو فریقین اور عالمی برادری نے سنجیدگی سےلیا۔

اخبار نے مزید لکھا کہ بین الاقوامی دانشوروں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے پاکستان اور وزیراعظم کے مؤقف کی پذیرائی ہورہی ہے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار رات گئے تک سفارتکاری میں مصروف رہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق پاکستان نے حالیہ جنگ کے خاتمے کیلئے بہترین کردار ادا کیا اور ٹرمپ نے حملے روک دیے، پاکستان نے ایران اورامریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے باعث خود کو امن کےبا اعتماد ضامن کے طور پر منوایا ہے۔

برطانوی خبرایجنسی نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک طاقتور ثالث کے طورپر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نےکہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سے بات چیت کےبعد لڑائی روک رہے ہیں۔

برطانوی ٹی وی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں امن واستحکام کیلئے کئی ہفتوں کی کاوشوں کے بعد کامیاب ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے