امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک راستہ چننا ہوگا، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران، امریکا جنگ بندی کی شرائط واضح اور دو ٹوک ہیں، امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ممکن نہیں ہیں، گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکا اب اپنی کی گئی باتوں پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کے بعد آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کو جانے سے روک دیا گیا۔

خلیج میں موجود کئی جہازوں کو ایرانی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہُرمُز بند ہونے کے پیغامات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

شپنگ ذرائع کے مطابق ایرانی بحریہ سے ملنے والے پیغام میں کہا جا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے جہاز مالکان کو ایران سے اجازت لینی ہوگی، بصورت دیگر ان جہازوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے