ایران سے جنگ بندی برقرار ہے، ناکہ بندی کر رہےہیں، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکےگا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ بندی برقرار ہے،ناکہ بندی کررہےہیں، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکےگا۔

امریکی صدر نے ٹرمپ نے میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بھی نہیں بناسکتا، ایرا ن اس وقت بہت بری صورتحال میں ہے، ایران کی فوج تباہ کردی، نیوی سمندر میں ڈبودی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتاہےیا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پیغام میں کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو کے جنگ مخالف بیانات پر تنقید کرتے کہاکہ وہ پوپ کے بڑے مداح نہیں ہیں۔

ٹرمپ نے پوپ لیو کو کمزور اور خوفناک قرار دیا اور کہا کہ جرم کے معاملےمیں پوپ لیو کمزور ہیں،خارجہ پالیسی کےمعاملےمیں پوپ لیو خوفناک ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے