سعودی عرب میں 18 اپریل سے حج پروازوں کی آمد سلسلہ شروع ہو گا، اس سے قبل معمول کےمطابق خانہ کعبہ کی دیکھ بھال کے کام جاری ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے بھی پری حج فلائٹ شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے۔
پری حج فلائٹ شیڈول میں شامل 4 ایئر لائنز کی 101 پروازیں شامل ہیں، ۔
پری حج آپریشن میں پی آئی اے کی 33 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ سعودی ایئر لائن 29، ایئر بلیو 24 اور ایئر سیال کی 15 پروازیں آپریٹ کریگی۔
لاہور ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز 18اپریل کو آپریٹ کی جائے گی،18اپریل کو سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ روانہ ہوگی۔