پاکستانی قیادت کی دانشمندی سے تیسری عالمی جنگ رک گئی؛ شکیلہ لقمان

اسلام آباد ؛ پاکستانی قیادت کی دانشمندی سے تیسری عالمی جنگ رک گئی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان چوہدری نے اپنے بیان میں کیا.

شکیلہ لقمان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کو ایک ٹیبل پر بٹھانا پاکستان کا عظیم کارنامہ ہے جس کے لئے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈمارشل سید عاصم منیر، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے.

امریکہ ایران تنازع بہت پرانا ہے اس لئے اس کے حل میں کچھ وقت لگے گا، اسلام آباد ٹاک سے دونوں طرف برف پگلی ہے، پاکستان نے دنیا کا امن بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ساری دنیا نے اس کی تعریف بھی کی ہے، پاکستان نے اپنے کردار سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی عوام امن پسند ہیں، آج پوری قوم اپنی قیادت کا دانشمندانہ فیصلوں کو سراہتی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے