ہیوی مینڈیٹ اور بام کی مالش

کل سے میری گردن میں حکمرانوں والا سریا آگیا ہے…. بہت ہی اکڑ کے چل رہا ہوں… آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ حنیف سمانا کے پاس کہیں سے مال آگیا ہے… یا تو "کتاب چہرہ” کا سارا ایڈیشن ڈبل ٹرپل دام میں بک گیا ہے… یا پھر نواز شریف نے پاک چائنا اقتصادی راہداری پر میرے "تحفظات” (جی ہاں…تحفظات … یہ لفظ بڑا multi dimensions رکھتا ہے… یعنی اگر آپ کسی کو بلیک میل کرکے کوئی مطالبہ کرو تو وہ بھی تحفظات کا دور کرنا شمار کیا جائے گا…. سنا ہے اب تو چوروں اور ڈاکوؤں کو بھی پولیس سے تحفظات ہوتے ہیں ) دور کرنے کے لئے مجھے کسی کمیٹی کا کوئی عہدہ دے دیا ہے … یا پھر گردن میں سریا آنے کی وجہ یہ ہے کہ زرداری صاحب نے مجھے بلاول زرداری کا ٹیوٹر رکھ لیا ہے… یا سائیں قائم علی شاہ نے شرجیل میمن کی خالی جگہ میرے ذریعے پُر کی ہے.

"بنا ہے ‘قائم علی شاہ’ کا مصاحب ، پھرے ہے اتراتا،
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے”

سچ پوچھئے تو گردن میں سریا آنے کی وجہ ان میں سے کوئی نہیں ہے… دراصل ایک روز پہلے رات کو سونے میں گردن کے نیچے تکیہ کچھ غلط رکھ دیا تھا…. بس پھر کیا ہے.. صبح اٹھے تو فرعون کی طرح چلنا شروع کر دیا.. گردن نماز میں سلام پھیرنے کے قابل بھی نہ رہی … سوچا کلف والا کرتا پہنوں اور اس پر نواز شریف جیسی واسکٹ… پکا حکمران لگوں گا…. لیکن بیگم نے وہی اسٹیبلشمنٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے سابقہ آٹھویں آئینی ترمیم کا سہارہ لے کے گردن پر "بام” کی مالش کی…اور تھوڑی "سکائی” کی اور شام تک ہیوی مینڈیٹ زمین پہ آرہا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے