مظفر گڑھ میں دیور نے 5 ماہ قبل شادی ہو کر گھر آنے والی بھابھی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، خاتون دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں خاتون کے آگ سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا، جھلسنے والی خاتون نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے دیور کو گرفتار کرلیا گیا، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، گھریلو جھگڑوں پر دیور نے ڈیزل چھڑک کر آگ لگائی۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ خاتون کی 5 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شوہر سیالکوٹ میں ملازمت کرتا ہے، گزشتہ روز آگ سے خاتون کا 80 فیصد سے زائد جسم جھلس گیا تھا۔