میرپور خاص میں ہندو برادری کا مندرگرا دیا گیا ۔

میر پور خاص کے قریب میگھوار اور کوہلی برادری کے گاوں راو بابو احسان پرحال ہی میں ہونے والے حملے کے دوران مکانات اور ہنومان مندر میں موجود مورتیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

12742240_1144024595622164_4478082242365167487_n

حملے کے دوران بچوں اور خواتین سمیت مقامی لوگوں کو ہراساں کیا گیا، مندر کی عمارت منہدم کر دی گئی اور مورتوں پر پتھراو کیا گیا۔

Hindu Mandar Mir pur

مقامی آبادی کے مطابق یہ حملہ حاجی بشیر راو نامی ایک مقامی زمیندار نے کیا ہے تا کہ اس زمین پر قابض ہو کر یہاں پٹرول پمپ بنا سکے۔

12745665_1144025005622123_4589827294584472572_n

اس آبادی میں 150 سے زائد گھر اور چھ مندر قائم ہیں، یہ مندر بھی قریب ڈیڑھ سو برس قدیم ہیں۔

Hindu Mandar Mir pur

تاحال سول سوسائٹی، مقامی انتظامیہ اور سیاسی نمائندگان کی جانب سے متاثرین کی دادرسی نہیں کی گئی۔

12744039_1144024938955463_9178721882445015738_n

حملے کے بعد سے اب تک صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ہری رام کشوری نے اس علاقے کا دورہ کیا ہے لیکن ان کے دورے کو تین روز گزر جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

8405_1144024885622135_5858895955901910501_n

مقامی آبادی خوف و ہراس کا شکار ہے اور انتظامیہ سے تحفظ کی طلب گار ہے۔

12717612_1144024802288810_2086877966078149231_n

سندھ پاکستان کے دیگر علاقوں کی نسبت مذہبی اقلیتوں کے لیے پرامن خیال کیا جاتا رہا ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے یہاں ہندوبرادری کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

12733550_1144024672288823_5028926642815451701_n

ہندو لڑکیوں کے اغواء اور جبری شادیوں کے واقعات میں اضافے کے بعد اب ہندو آبادیوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Hindu Mandar Mir pur

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے