سائیں سرکار کا کارنامہ ، فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان گرفتار


کراچی: پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرہ پھینکنے پر فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر کچرے سے بھری بالٹی وزیر اعلی ہاؤس لے گئے جہاں انہیں بالٹی میں بھرا کچرا وزیر اعلی ہاؤس کے آگے پھینکنا تھا ، لیکن پولیس کے منع کرنے پر عالمگیر نے اپنا کام جاری رکھا جس پر پولیس نے ٹرالی کے ڈرائیور سمیت انہیں گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا کہ جس کچرے سے انسانی جان کو خطرہ ہے اس سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی کچرے کو ری سائیکل کیا جا رہا ہے لیکن یہاں نہیں ہورہا ہے ، وزیر اعلی ہاؤس کی پوری سیکیورٹی میرے آنے سے پہلے الرٹ کردی گئی تاکہ میں نہ جاسکوں ، انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی ہاؤس کا تقدس اور آئین کی حیثیت سے اہمیت جانتے ہیں لیکن وہ عام آدمی ہیں جو لوگوں کے لیے اپنی آواز اٹھاتے ہیں اور اٹھاتے بھی رہیں گے کیونکہ انتظامیہ نا اہل ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے عالمگیر خان نے کھلے گٹروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پرفکس اٹ مہم شروع کی تھی جس کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس تو لیا تھا لیکن اس کے باوجود شہر میں گٹروں کے ڈھکن لگانے کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے